ایک باوضو شخص کو مچھر نے کاٹا اور خون چوس لیا اس سے وضو ٹوٹ جائے گا یا باقی رہے گا تحقیق کے ساتھ جواب تحریر فرمائیں؟
جواب وباللہ توفیق:- مچھر نے خون اگر اتنی مقدار میں چوس لیا ہے کہ وہ بہنے کے قائم مقام نہ ہو تو وضو باقی رہے گا جسے زخم سے باہر چمڑے چھل جائے تو خون ظاہر ہوتا ہے لیکن اگر خون اتنی مقدار ہے کہ وہ اپنے محل سے بہ پڑے تو وضو ٹوٹ جائے گا چنانچہ دار قطنی سے تمیم داری سے اور ابن ہادی نے زائد ابن ثابت رضی اللہ تعالی عنہما سے نقل کیا ہے کہ یہاں خون نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔(قاسمیہ:٧٧/٥)
📖 عن عمر بن عبد العزيز قال: قال تاميم داري قال رسول الله صلى الله عليه وسلم الاضوء من كل دم سائل (باب في الوضوء من الخارج من البدن ، الكتاب العلميه بيروت: ١٦٤/١, رقم: ٥٧١)
📖 النبي هريره رضي الله تعالى عنه عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال ليس في القطرة والقطرتين من الوضوء حتى يكون دما سائلا (دار القطني باب في الوضوء من البدن دار الكتاب العلميه بيروت:١٦٤/١, رقم: ٥٧٣)
📖 اذا مس عضو انسان فامتلا دما ان كان صغيرا فلا ينقض الوضوء لان الدما فيه ليس بسائل كما اذا مس الذباب والبعوض وان كان كبيرا ينتقض لان الدم فيه سائل (فتاوى تاتارخانية الفصل الثاني ما يوجب الوضوء،:٢٤٨/١, رقم: ٢٠٩)
مزید متعلقہ سوالات
- ملازمت بچانے کے لیے داڑھی منڈوانا جائز ہے یا نہیں؟
- گاڑیوں کے کرائے سے حاصل شدہ رقم سے سال کے اندر دوسری گاڑی خریدنے پر زکوٰۃ کیسے ادا ہوگی؟
- امام کے بال انگریزی طرز پر کٹے ہوئے ہوں تو اس کی امامت کا کیا حکم ہے؟
- جمعہ کے خطبے سے پہلے منبر پر سلام کرنا سنت ہے یا نہیں؟
- سونا (Gold) کا بونڈ خریدنا کیسا ہے جس کی صورت یہ ہوتی ہے کے آربی آئی مشتری کے نام ایک سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے موجودہ قیمت کے لحاظ سے، پھر ایک طے شدہ مدت کے بعد اسے مارکیٹ ویلو کے اعتبار سے آپ فروخت کرسکتے ہیں واضح رہے کہ آپ سونے کو اپنے قبضے میں نہیں لے سکتے ہیں ۔ کیا اس طرح سونے کا بونڈ خریدنا جائز ہے