الجواب وباللہ التوفیق مذکورہ صورت میں اگر ایک لاکھ روپیہ ضرورت سے زائد ہے تو دو تولہ سونا اور ایک لاکھ روپیہ کو ملا کر زکاۃ نکالی جائگی بشرطیکہ ایک سال مکمل ہوگیا ہو
📖 الزکاۃ واجبۃ علی الحر العاقل البالغ المسلم اذا ملک نصابا ملکا تاما وحال الحول ( فتح القدیر کتاب الزکاۃ ۳/ ۴۶۰ ط. دار الفکر )
📖 والصحیح الوجوب عزاہ فی البدائع الی الامام حیث قال ثم عند ابی حنیفۃ یعتبر فی التقویم منفعۃ الفقراء کما ھو اصلہ حتی روی عنہ انہ قال اذا کان لرجل خمسۃ وتسعون درھما ودینار یساوی خمسۃ دراھم انہ تجب الزکوۃ وذلک بان تقوم الفضۃ بالذھب کل خمسۃ بدینار منحۃ الخالق علی بحر الرائق کتاب الزکاۃ زکاۃ عروض التجارۃ ۲/ ۲۴۷. ط. دار الکتاب الاسلامی
📖 ویضم الذھب الی الفضۃ وعکسہ بجامع الثمنیۃ قیمتہ ....... قولہ قیمتہ ای من جھۃ القیمۃ فمن لہ مائۃ درھم وخمسۃ مثاقیل قیمتھا مائۃ علیہ زکاتھا شامی. کتاب الزکاۃ باب زکاۃ المال ۲/ ۳۰۳ ط. ایچ ایم سعید
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟