جواب:-سورۃ مسئلہ میں د س یا بیس منزلہ عمارت میں سے کسی ایک منزل کو مسجد بنا لیے جائے تو وہ مسجد شرعی نہیں کہا جائے گی البتہ عبادت خانہ سمجھ کر اس میں نماز پڑھنے کی گنجائش ہوگی تا ہم اس میں نماز پڑھنے سے مسجد شرعی کا ثواب نہیں ملے گا اور اس میں حیضہ اور نفسہ کا دخل بھی جائز ہوگا کیونکہ مسجد شرعی ہونے کے لیے ضروری ہے کہ زمین سے لے کر اسمان تک وہ مسجد ہی ہو کسی کی ملکیت سے مکمل طور پر خارج ہو کر وقف علی اللہ ہو -المصتفاد: قاسمیہ:٥٠٧/١٧-٦٦٦)
📖 قَالَ اللهُ تَعَالَى: ﴿وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلَّهِ﴾ (سورۃ الجن: 18)
📖 لِأَنَّهُ مَسْجِدٌ إِلَى عَنَانِ السَّمَاءِ، وَكَذَا إِلَى تَحْتِ الثَّرَى.(شامي زكريا: ٤٢٨/٢) حوالہ: رد المحتار على الدر المختار، كتاب الصلاة، 1/656، ط: سعيد۔
📖 وَحَاصِلُهُ أَنَّ شَرْطَ كَوْنِهِ مَسْجِدًا أَنْ يَكُونَ سُفْلُهُ وَعُلْوُهُ مَسْجِدًا؛ لِيَنْقَطِعَ حَقُّ الْعَبْدِ عَنْهُ، لِقَوْلِهِ تَعَالَى: ﴿وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلَّهِ﴾.(البحر الرايق: شرح كنز الدقائق، كتاب الوقف، فصل في أحكام المسجد، 5/251، ط: مكتبة رشيدية۔)
مزید متعلقہ سوالات
- بینک یا کسی سے قرض لے کر حج کرنا شرعا کیسا ہے؟
- ایک عورت کی عادت چار دن ماہواری کی ہے۔ ایک عرصہ گزرنے کے بعد اس عورت کو ماہواری آئی اور چار دن پورے کر لیے، اس کے بعد وہ عادت کے مطابق پاک ہو گئی اور دو دن پاک رہنے کے بعد تیسرے دن اس نے خون دیکھا، تو اب یہ عورت حائضہ کہلائے گی یا نہیں؟
- تین سال بعد بچے کا نام تبدیل کرنا کیسا ہے؟
- نکاح کے وقت گواہوں کو ایجاب و قبول کا علم ہونا ضروری ہے؟
- مکان، دکان اور گاڑی پر قرآنی آیات یا دعائیں لکھوانے کا شرعی حکم