جواب:جانور یا پرندہ ذبح کرتے وقت قبلہ رخ ہونا مستحب ہے۔ اگر کسی نے قبلہ کی طرف رخ کیے بغیر جانور یا پرندہ ذبح کیا تو صرف اس وجہ سے وہ حرام نہیں ہوگا، بلکہ اگر ذبح شرعی طریقے کے مطابق کیا گیا ہو تو اس کا گوشت حلال ہوگا، البتہ قصداً قبلہ رخ نہ ہونا مکروہ ہے؛ کیونکہ ذبح کے وقت قبلہ رخ ہونا سنت ہے۔
اسی طرح مرغی یا دوسرے پرندے کو ذبح کرتے وقت ایک ہاتھ سے پکڑ کر دوسرے ہاتھ سے ذبح کرنا، یا ضرورت کے پیش نظر پاؤں سے دبا کر رکھنا بھی جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔
📖 وَكَذَلِكَ إِنْ ذَبَحَهَا مُتَوَجِّهَةً إِلَى غَيْرِ الْقِبْلَةِ حَلَّتْ، وَلَكِنْ يُكْرَهُ ذَلِكَ؛ لِأَنَّ السُّنَّةَ فِي الذَّبْحِ اسْتِقْبَالُ الْقِبْلَةِ --// المبسوط للسرخسي: 12/3، مطبعة السعادة
📖 عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُضَحِّي بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ، وَيَضَعُ رِجْلَهُ عَلَى صَفْحَتِهِمَا وَيَذْبَحُهُمَا بِيَدِهِ --// صحيح البخاري: 5564
مزید متعلقہ سوالات
- کیا میت کا پوسٹ مارٹم، میڈیکل تعلیم کے لیے انسانی لاش کی تشریح اور میت کے اعضاء کو طبی تحقیق کے لیے محفوظ رکھنا شرعاً جائز ہے؟
- کیا بچے کی پیدائش کی خوشی میں رشتہ داروں اور دوست احباب کو دعوت کھلانا جائز ہے؟
- کیا ختمِ قرآن کے بعد مدرسے کے طلبہ کو پیسے دینا اور کھانا کھلانا جائز ہے؟
- شادی سے پہلے لڑکی کو دیے گئے کپڑے وغیرہ کیا مہر میں شامل ہوں گے؟
- امام کے سلام پھیرنے سے پہلے تکبیرِ تحریمہ مکمل کرنے والے مقتدی کا حکم کیا ہے؟