نابالغ لڑکے کا اذان دینا جائز ہے یا نہیں؟
الجواب:-صورت مسؤلہ میں اگر وہ نابالغ بچہ سمجھدار ہے تو ان کا اذان دینا کافی معتبر ہے کیونکہ اذان کے لیے بلوغت شرط نہیں ہے لیکن اگر وہ بچہ سمجھدار نہیں ہے تو پھر وہ غیر معتبر ہے اور اگر وہ اذان دے دے تو لوٹانا ضروری ہے-
📖 وَيَجُوزُ بِلَا كَرَاهَةٍ أَذَانُ صَبِيٍّ مُرَاهِقٍ... وَالْمُرَادُ بِهِ الْعَاقِلُ. حوالہ: الدر المختار مع رد المحتار، ج 2، ص 59، كتاب الصلاة، باب الأذان، ط: مكتبة زكريا، ديوبند۔
📖 أَذَانُ الصَّبِيِّ الْعَاقِلِ صَحِيحٌ مِنْ غَيْرِ كَرَاهَةٍ فِي ظَاهِرِ الرِّوَايَةِ، وَلَكِنْ أَذَانُ الْبَالِغِ أَفْضَلُ، وَأَذَانُ الصَّبِيِّ الَّذِي لَا يَعْقِلُ لَا يَجُوزُ وَيُعَادُ، وَكَذَلِكَ الْمَجْنُونُ... حوالہ: الفتاوى الهندية، ج 1، ص 110، كتاب الصلاة، الباب الثاني في الأذان، مكتبة زكريا، ديوبند۔
📖 اذا اذان الصبي الذي لا يعقل او مجنون يعاد ذلك وفي السراجية: اذان الصبي المراهق لا يكره....(الفتاوى التاتارخانية:١٤٥/٢،كتاب الصلاه باب الاذان ،زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- عورت کو لیکوریا (سیلانِ رحم) کی بیماری ہو تو طہارت اور نماز کا کیا حکم ہے؟
- اگر کوئی شخص وضو اور غسل کرنے پر قادر نہ ہو تو شرعا کیا حکم ہے؟
- استنجاء کا مسنون طریقہ کیا ہے وضاحت بیان کریں؟
- ایک شخص تہجد کے وقت اٹھا اس نے وضو کرکے دورکعت نفل نماز پڑھی نماز سے فارغ ہونے بعد پتہ چلا کہ فجر کا وقت شروع ہوچکا کافی دیر پہلے اب معلوم یہ کرنا ہے کہ یہ دو رکعت فجر کی سنتوں کے قائم مقام ہوں جائیں گی یا نہیں ؟
- اولاد کو والدین سے پہلے حج کرنا درست ہے یا نہیں اگر درست ہے تو کیوں اگر نہیں تو کیوں؟