الجواب:-صورت مسؤلہ میں اگر وطن اصلی اور وطن اقامت دونوں کے درمیان سفر شرعی کی مسافت ہے تو یہ شخص جب وطن اصلی سے وطن اقامت کے ارادے سے نکلے گا یا وطن اقامت سے وطن اصلی کے ارادے سے نکلے گا تو ابادی سے باہر نکلتے ہی مسافر ہو جائے گا لیکن جب وہ اپنے وطن اصلی کی ابادی میں داخل ہوگا تو فورا مقیم ہو جائے گا اگرچہ وہ صرف ایک دو روز بلکہ ایک گھنٹہ قیام کی نیت ہو اور اگر وطن اقامت میں 15 دن سے کم رہنے کے نیت ہو تو وہاں بھی مسافر رہے گا البتہ اگر پندرہ دن سے زیادہ رہنے کی نیت ہو تو وہ مقیم ہو جائے گا-
📖 الوطن الاصلي يبطل بمثله.... لا غير ويبطل وطن الاقامة بمثله وبالوطن الاصلي وبانشاء السفر والاصل ان الشيء يبطل بمثله وبما فوقه لا بما دونه ولم يذكر وطن السكنى الخ.....(رد المختار: ٦١٤/٢-٦١٥،كتاب الصلاة،باب صلاة المسافر،زكريا ديوبند)
📖 ويبطل الوطن الاصلي بمثله لا السفر ووطن الاقامه بمثله والسفر والاصلي.... لان الشيء يبطل بما هو مثله لا بما هو دونه ولا يصلح مبطلا له....(البحر الرائق: ٢٣٩/٢،كتاب الصلاة، اشرفيه ديوبند)
📖 ولا يزال على حكم السفر حتى ينوى الاقامة في بلدة او قرية خمسة عشر يوما او اكثر.... ويبطل الوطن الاصلي بالوطن الاصلي اذ انتقل عن الاول باهله.....(بالفتاوى الهندية: ١٩٩/١-٢٠٢،كتاب الصلاة، زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟