الجواب وباللہ التوفیق:-احادیث مبارکہ اور فقہی کتابوں میں اشارہ سے سجدہ کرنے کی اجازت سجدہ کے معذر ہونے اور سجدہ سے عاجز ہونے کی صورت میں دی گئی ہے لہذا سجدہ پر قدرت رکھتے ہوئے اشارہ سے سجدہ کرنا جائز نہیں ہے لہذا نماز صحیح نہ ہوگی جیسے پانی پر قدرت رکھتے ہوئے تیمم کرنا جائز نہیں ہے-
📖 قال رسول الله صلى الله عليه وسلم دعها عنك ان استطعت أن تسجد على الأرض وإلا فاوما ايماء... الخ(المعجم الكبير للطبراني: 209/12،رقم: 13082)
📖 قال رسول الله صلى الله عليه وسلم صل على الأرض إن استطعت وإلا فاوما ايماء واجعل سجوده احفض من ركوعك (السنن الكبري للبيهقي: 236/3،رقم: 3768)
📖 الاصل- أن المريض إذا قدر على الصلاة ،قائما بركوع وسجود كذلك بإنه يصلي على المكتوبة قائما بركوع وسجود ولا يجزئه غير ذلك لانه لما قدر على القيام والركوع والسجود كان بمنزلة الصحيح، والصحيح لا يجزئه أن يصلي المكتوبة إلا قائما بركوع و سجود ولا يجزئه غير ذلك فيما قدر عليه لزمه وما عجز عنه سقط(تاتارخانية:667/2، المحيط البرهاني:26/3،رقم: 2338)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟