الجواب:-جس کتے کو پالنا جائز ہے اس کے خرید و فروخت بھی جائز ہے اور جس کتے کو پالنا جائز نہیں ہے اس کی خرید و فروخت بھی جائز نہیں ہے اب رہی کن کتے کو پالنے کی اجازت ہے شکار کے لیے، گھر اور کھیتی کی حفاظت کے لیے ہے لہذا جو کتا مذکورہ امور کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہو اس کی خرید وہ فروخت جائز ہے ورنہ نہیں نیز بلی کی خرید و فروخت کراہت کے ساتھ جائز ہے-
📖 وبيع الكلب غير المعلم يجوز إذا كان قابلا للتعليم، والا فلا وهو الصحيح كذا في جواهر الاخلاطي.... وهكذا نقول في الاسد....(بالفتاوى الهندية:١١٥/٣،كتاب البيوع، زكريا ديوبند)))))
📖 وكذا بيع سعر الخنزير وبيع الكلب المعلم عند ناجائز وكذلك بيع السنور وسباع الوحش والنظير جائز عندنا معلما كان او لم يكن(فتاوى قاضيخان:٨١/٨،كتاب البيوع، فصل في البيع الباطل ،زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟