الجواب و باللہ التوفیق: مروجہ قومی ترانہ میں “بھارت بھاگیہ ودھاتا” کے دو معنی کئے گئے ہیں (1)اللہ کی طرف ۔ اس معنی کے اعتبار سے درست ہے (2)خود بھارت کی طرف ۔ یہ معنی کے اعتبار سے درست نہیں ہے ۔اس لئے پہلے معنی مراد لئے جائے ۔لیکن بعض علماء کا کہنا ہے کہ مروجہ قومی ترانہ میں شرک خفی پایا جاتا اس لئے بہتر یہ ہے کہ پڑھنے میں احتیاط کیا جائے ۔کوئی دوسرا قومی ترانہ پڑھ لیا جائے ۔ واللہ اعلم بالصواب
📖 قوله تعالى "يأيها اللذين آمنوا لا تقولوا راعنا".....الثانية: في هذه الاية دليلان: أحدهما على تجنب الألفاظ المحتملة التي فيها التعريض للتنقيض والغض. (تفسير القرطبي/سورة البقرة/تحت الآية: ١٠٤، ٥٧/٣، ط: بيروت)
📖 والشرك يكون بمعنى اعتقاد أن الله تعالى شانه شريكا، أما في الألوهية أو في الربوية. (روح المعاني/سورة النساء/تحت الآية: ٤٨، ٥٠/٣، ط: دار الكتب العلمية بيروت)
مزید متعلقہ سوالات
- عیدگاہ مسجد کا حکم رکھتی ہے یا نہیں اور بقر عید کی نماز کے بعد آٹھ دس مہینے تک خالی پڑی رہتی ہے اس دوران پیڑ پودے لگا کر فائدہ اٹھانا جائز ہے یا نہیں نیز اس میں حائضہ اور نفساء کا گزر جائز ہے یا نہیں؟ دلائل کے ساتھ جواب تحریر فرمائیں ؟
- کیا اس بات کا بھی کوئی جزئیہ اور روایت موجود ہے کہ جس میں یہ بات ہو کہ خارج میں قاری تلاوت کر رہا ہے اور سامعین کی ایک بڑی تعداد ہے اس کی تلاوت میں اور قاری صاحب نے ایک سجدہ کے آیات تلاوت کی اب سجدہ کرنا ہے تو کیا جماعت بنا کر سجدہ کرنا ثابت ہے یا نہیں؟ ثابت ہو تو روایت اور جزئیہ نقل کریں؟
- ایک شخص نماز پڑھ رہا ہے دروزہ کے باہر دروزہ کنڈہ لگایا ہوا ہے باہر سے آکر کوئی کنڈہ بجانے لگا اس نمازی نے نماز کی حالت میں کنڈی کھولی اس کی وجہ سے نماز فاسد ہوگی یا نہیں؟
- امام صاحب نے نماز میں آیت سجدہ تلاوت کی سجدہ بھی کر لیا خارجی آدمی نے آیت سجدہ کی قراءت امام صاحب سے سنی تو خارجی آدمی پر سجدہ کرنا واجب ہے یا نہیں؟
- اگر دوران نماز بجلی چلی گئی اور خارج نماز شخص نے کہا کہ تکبیر کہدی جیو تو تکبیر کہنے والے کی دو حالتیں کی گئی ہیں(1) اس نے ضرورت کی وجہ سے تکبیر کہنا شروع کیا تو نماز درست ہو جائے گی (2) اس نے خارجی آدمی کے کہنے سے تکبیر کہی ہے تو مکبر کی نماز فاسد ہو جائے گی تو کیا اس کی اتباع کر کے رکوع اور سجدہ کرنے والے افراد کی بھی نماز فاصد ہو جائے گی فرمائیں؟