👁دیکھنے والوں کی تعداد:0
ایک شخص نے دوسری شادی کرلی پہلی بیوی نے کہا تم نے شادی کیوں کی میں تمہارے ساتھ نہیں رہنا چاہتی چنانچہ بیوی اور اس کے گھر والوں نے کورٹ میں جاکر قانونی طورپر طلاق لے لی عورت نے طلاق نامہ پر دستخط کردیے لیکن شوہر بیوی کو چھوڑنا نہیں چاہتا ہے کسی بھی حال میں نہ شوہر نے بیوی کو طلاق دی ہے اور نہ ہی شوہر نے طلاق نامہ پر دستخط کیے لیکن بیوی اس کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی ہے لہٰذا اس نے قانونی طور پر طلاق لےلی ہے، اس کے بعد اس نے دوسری جگہ نکاح بھی کرلیا ہے، عدت کے اندر ۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ ذکر کردہ صورت میں طلاق ہوگئی یا نہیں ؟ نیز دوسری جگہ اس کا نکاح صحیح ہوگیا یا نہیں ؟
الجواب و بالله التوفيق صورت مسئولہ میں طلاق کے مسئلہ میں عدالت کا فیصلہ معتبر ہونے اور نہ ہونے کی دو صورتیں ہیں ۔۔ پہلی صورت ۔۔ اگر کسی مسلمان عادل جج نے حدود شرع کی رعایت کرتے ہوئے طلاق کا فیصلہ بصورت مجبوری کیا تو اُس کا یہ فیصلہ طلاق صحیح ہوگا ۔ ورنہ نہیں ۔اور سوال نامہ سے یہ معلوم ہو رہا ہے کہ کوئی مجبوری نہیں تھی ۔ لہذا اگر مسلم جج نے بھی فیصلہ کیا تو معتبر نہیں ۔۔ دوسری صورت ۔ اگر فیصلہ کرنے والا غیر مسلم تھا تو ایسی صورت میں اُس کا فیصلہ معتبر نہ ہوگا اور طلاق واقع نہ ہوگی ۔۔ ۔ لہٰذا اب شوہر سے طلاق یا شرعی تفریق حاصل کئے بغیر دوسری جگہ نکاح کرنا درست نہیں ۔۔ (مستفاد از: ایضاح النوادر، ١٥١/٢)
📖 ولن يجعل الله للكفرين على المؤمنين سبيلا. (سورة النساء، الآية: ١٤١)
📖 لم ينفذ حكم الكافر على المسلم، وينفذ للمسلم على الذمي. (شامي/كتاب القضاء/باب التحكيم، ١٢٦/٨، ط: زكريا ديوبند)
📖 لا يجوز للرجل أن يتزوج زوجة غيره. (هندية/كتاب النكاح، ٢٨٠/١، ط: زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ولیمہ کا شرعی حکم کیا ہے اور اس کا مسنون وقت کون سا ہے؟
- خنزیر کے بالوں سے بنے برش سے دانت صاف کرنے کا کیا حکم ہے؟
- اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ میں نے تجھ کو جواب دیا تو ایسی صورت میں کون سی اور کتنی طلاق واقع ہوگی؟
- شوہر اگر اپنی بیوی سے کہے کہ ’’میں نے تجھ کو چھوڑ دیا‘‘ تو اس سے کتنی طلاق واقع ہوگی؟
- مہر فاطمی کی مقدار کیا ہے؟موجودہ وزن کے اعتبار سے بھی وضاحت کرنے کے بعد بتائیں کہ ادائیگی کے وقت کس قیمت کا لحاظ ہوگا ایا بوقت نکاح یا بوقت ادا مدلل بیان کریں؟