👁دیکھنے والوں کی تعداد:2
اغوا کار پکڑا جائے مگر بچہ نہ ملے تو شرعی حکم
الجواب وبالله التوفيق: اگر کوئی شخص کسی کا بچہ غصب کرلے پھر وہ بچہ غاصب کے پاس سے بھی غائب ہوجائے ایسی صورت میں غاصب کو قید کردیا جائے گا یہاں تکہ بچہ واپس آجائے یا اس بات کا علم ہوجائے کہ بچہ فوت ہوچکا ہے؛ لہذا ذکر کردہ صورت میں کڈنیپر کو نہ مارا جائے گا اور نہ ہی اس سے پیسے لیے جائیں گے بلکہ اسے قید کردیا جائے گا جب تکہ بچہ واپس نہ آجائے یا اس کے فوت ہونے کا علم نہ ہوجائے۔
📖 رجل غصب صبيا حرا فغاب الصبي عن يده فإن الغاصب يحبس حتى يجيئ بالصبي أو يعلم أنه مات. (الفتاوى التاتارخانية/كتاب الجنايات/الفصل: ١٣/المسائل التي تتعلق بالصبيان، ٢١٩/١٩، ط: زكريا)
📖 (الأشباه والنظائر/الفن الثالث: الجمع والفرق/أحكام الصبيان، ص: ٢٦٦، ط: دار الكتب العلمية بيروت) فقط والله تعالى أعلم.
مزید متعلقہ سوالات
- تہجد کی نماز سب سے قبل کس نے ادا کی اور فرضیت نماز سے پہلے اس کا کیا حکم تھا اور اب کیا حکم ہے؟
- اگر کوئی شخص بغیر پانی یا بغیر ڈھیلے وغیرہ کے پیشاب کر لی تو اس پر غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں ؟
- مہر محمدی، مہر شرعی اور مہر فاطمی سب ایک ہیں یا الگ الگ یا اس میں کوئی تفصیل ہے مفصل بیان کریں؟
- اشھر حج اور ایام حج کتنے ہیں اور کیا کیا ہے ہر ایک کی وضاحت کریں؟
- کس حوض یا تالاب کا پانی ماء جاری کی حکم میں ہے اور کس کا پانی ماء جاری کا حکم میں نہیں مدلل مفصل بیان کریں؟