جواب:بچے کی پیدائش کی خوشی میں رشتہ داروں، دوست احباب اور پڑوسیوں کو دعوت دے کر کھانا کھلانا جائز ہے۔ ایسی دعوت کے لیے شریعت میں ممانعت نہیں، بلکہ خوشی کے موقع پر کھانا کھلانے کی عمومی ترغیب میں یہ بھی شامل ہے۔ البتہ بچے کی پیدائش کے ساتویں دن عقیقہ کرنا سنت ہے۔
📖 إِنَّ الْوَلِيمَةَ تَقَعُ عَلَى كُلِّ طَعَامٍ لِسُرُورٍ حَادِثٍ، إِلَّا أَنَّ اسْتِعْمَالَهَا فِي طَعَامِ الْعُرْسِ أَكْثَرُ ... فَحُكْمُ الدَّعْوَةِ لِلْخِتَانِ وَسَائِرِ الدَّعَوَاتِ غَيْرِ الْوَلِيمَةِ: إِنَّهَا مُسْتَحَبَّةٌ لِمَا فِيهَا مِنْ إِطْعَامِ الطَّعَامِ، وَالْإِجَابَةُ إِلَيْهَا مُسْتَحَبَّةٌ غَيْرُ وَاجِبَةٍ --// إعلاء السنن: 12/16-17، إدارة القرآن
📖 وَلَوْ دَعَا إِلَيْهَا قَوْمًا جَازَ --// إعلاء السنن: 17/120، المكتبة الأشرفية، ديوبند
مزید متعلقہ سوالات
- کیا میت کا پوسٹ مارٹم، میڈیکل تعلیم کے لیے انسانی لاش کی تشریح اور میت کے اعضاء کو طبی تحقیق کے لیے محفوظ رکھنا شرعاً جائز ہے؟
- کیا ختمِ قرآن کے بعد مدرسے کے طلبہ کو پیسے دینا اور کھانا کھلانا جائز ہے؟
- شادی سے پہلے لڑکی کو دیے گئے کپڑے وغیرہ کیا مہر میں شامل ہوں گے؟
- مرغی ذبح کرتے وقت قبلہ رخ ہونا ضروری ہے؟ اور اگر مرغی کو پاؤں سے دبا کر ذبح کیا جائے تو کیا اس کا گوشت حلال ہوگا؟
- امام کے سلام پھیرنے سے پہلے تکبیرِ تحریمہ مکمل کرنے والے مقتدی کا حکم کیا ہے؟