الجواب:-زکوۃ کی ادائیگی کے لیے مال پر قبضہ اور ملک تام ضروری ہے اس ضابطہ کی رویے زید اور عمرو دونوں میں سے کسی پر بھی زکوۃ واجب نہیں نہ ہوگی زید پر تو زکوۃ اس لیے واجب نہ ہوگی کہ زید عمرو کے پاس جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زید کی ملکیت تو ہے لیکن قبضہ نہیں ہے اور عمرو کے دس لاکھ کی زکوۃ اس لیے نہیں کہ اس پر اس کی ملکیت تو ہے لیکن قبضہ نہیں ہے لہذا دین ضعیف یا دین متوسط کے درجہ میں ہونے کی وجہ سے کسی کے بھی زکوۃ واجب نہ ہوگی –
📖 📖 ومنها ملك التام وهو ما جتمع فيه الملك واليد واما اذا وجد الملك دون اليد كالصداق قبل القبض او وحد اليد دون الملك (إلى قوله) ولا على الراهن اذا كان الرهن هي المرتهن(هندية جديد:٢٣٣/١،زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟
- عورت ہاف آستین کے لیے چمپر پہنتی ہیں اور نماز کے لیے بڑا دوپٹہ رکھتی ہے تو چادر کی طرح ہاف آستین کے اوپر دوپٹہ اوڑھنے سے عورتوں کی نماز درست ہو جائے گی یا نہیں؟