الجواب وباللہ التوفیق: جمائی آتے وقت حدیث میں حتی الامکان منہ کو بند رکھنے کا حکم ہے لیکن خاص اس وقت لا حول ولا قوۃ الا باللہ پڑھنا کسی روایت میں ثابت نہیں ہے۔ (مستفاد: نخبۃ المسائل ۲۹۴/۴)
📖 عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله ص عليه وسلم: إذا تثائب أحدكم فليمسك بيده على فمه فإن الشيطان يدخل. (صحيح مسلم، كتاب الزهد والرقائق / باب تشميت العاطس وكراهية التثاؤب ٤١٣/٢ رقم: ٢٩٩٥ المكتبة الأشرفية ديوبند) فقط واللہ تعالیٰ اعلم
مزید متعلقہ سوالات
- انگلینڈ سے آنے والے دبیز سوتی موزوں پر مسح کا حکم-
- ایک صاحب نے watsapp پر ٹائیپنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے غصے میں آکر تین طلاق دے دیں ، تو کیا یہ تحریری طلاق واقع ہوجائیں گی ، جبکہ انہوں نے زبان سے کوئی لفظ ادا نہیں کیا؟
- ایک لڑکی کا نکاح ہو گیا تھا لیکن رخصتی ابھی باقی تھی یعنی خلوت نہیں ہوئی تھی۔ اسی دوران اس لڑکی کے کسی دوسرے لڑکے سے ناجائز تعلقات ہو گئے اور وہ حاملہ ہو گئ۔ گھر والے اس بات پر متفق ہوئے کہ اس کے شوہر سے طلاق لے کر اس کا نکاح اسی لڑکے سے کر دیا جائے جس سے حمل ہوا ہے ۔ اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس لڑکی کا اپنے شوہر سے طلاق اور دوسرے لڑکے سے نکاح کی کیا صورت ہوگی ؟
- اگر کوئی شخص رخصتی سے پہلے کسی بات پر ناراض ہو کر اپنے بیوی سے یہ کہے کہ تجھ کو طلاق ہے طلاق ہے طلاق ہے یا یہ کہے دے کہ تجھ کو تینوں طلاق ہے تو ان دونوں صورتوں میں کیا حکم ہے دونوں صورتوں میں ایک حکم ہوگا یا الگ الگ اگر ایک ہو تو کیوں اگر الگ الگ ہو تو کیوں مدلل المفصل بیان کریں؟
- وضو کے بعد انجکشن لگوانے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں؟