کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسلہ ذیل کے بارے میں قران مجید کے رکوع کے بارے میں دو قول منقول ہیں (1) 558 (2)540 دونوں قول میں سے کونسا قول اہل سنت والجماعت کے نزدیک راجح ہے تحقیق مطلوب ہے
الجواب وبالله التوفيق: “فتاویٰ عالمگیریہ” میں مشائخِ بخاری کے حوالے سے رکوعات کی تعداد ٥٤٠ ہی بیان کی گئی ہے، لیکن ہمارے یہاں مروجہ قرآن کریم کے نسخوں میں رکوعات کی تعداد ٥٥٨ پائی جاتی ہے، تو اس سلسلہ میں شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ العالی فرماتے ہیں “ہوسکتا ہے کہ رکوع کی علامت لگانے میں مختلف نسخوں میں کچھ اختلاف رہا ہو۔ مستفاد از: (علوم القران، ص: ١٩٨، ط: دار العلوم کراچی)
📖 وحكي أن المشايخ رحمهم الله تعالى جعلوا القرآن على خمسمائة وأربعين ركوعا وأعلموا ذلك في المصاحف حتى يحصل الختم في ليلة السابع والعشرين. ( الفتاوى الهندية/كتاب الصلاة/الباب التاسع: في النوافل/فصل: في التراويح، ١٣٠/١، ط: دار الكتب العلمية بيروت) فقط والله سبحانه وتعالى أعلم.