👁دیکھنے والوں کی تعداد:4

کیا ہاتھ پیچھے باندھ کر چلنے کی ممانعت کسی حدیث سے ثابت ہے؟

الجواب: پشت کے پیچھے دونوں ہاتھ باندھ کر یا ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ کو پکڑ کر چلنا شرعی اعتبار سے ممنوع یا حرام نہیں ہے۔ قرآن و حدیث میں اس طرح چلنے کی کوئی ممانعت وارد نہیں ہوئی ہے۔ اسی طرح اس طرزِ عمل کو جہنمیوں کا طریقہ یا ان کی خاص علامت قرار دینے کی بھی کوئی معتبر شرعی دلیل موجود نہیں ہے۔ لہٰذا معاشرے میں اس طرح کی مشہور باتوں کو بے بنیاد سمجھنا چاہیے۔ کسی عمل کو حرام یا جہنمیوں کی صفت قرار دینے کے لیے شریعت کی معتبر دلیل ہونا ضروری ہے۔

📖 عَنْ الشَّرِيدِ بْنِ سُوَيْدٍ رضي الله عنه قَالَ: مَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ ﷺ وَأَنَا جَالِسٌ هَكَذَا، وَقَدْ وَضَعْتُ يَدِيَ الْيُسْرَى خَلْفَ ظَهْرِي، وَاتَّكَأْتُ عَلَى أَلْيَةِ يَدِي، فَقَالَ: «أَتَقْعُدُ قِعْدَةَ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ؟» (سنن أبي داود، كتاب الأدب، حديث: 4848)

یہ مسئلہ دوسروں تک پہنچائیں