الجواب وبالله التوفيق: میت کو دفن کرنے کے بعد کچھ دیر کے لیے قبر پر ٹھہرنا اور میت کے لیے دعاء مغفرت اور ثابت قدمی کی دعاء کرنا حدیث سے ثابت ہے، اسی طرح سورۂ بقرہ کی ابتدائی وآخری آیات کا پڑھنا بھی حدیثِ مبارکہ سے ثابت ہے، اور سورہ بقرہ کی آیات پڑھنے کے بعد سورۂ یسین پڑھنا بھی جائز اور درست ہے، البتہ سورہ یسین پڑھنے کو خاص سنت یا لازم سمجھنا درست نہیں ہے۔
📖 📖 عن عبد الله بن عمر يقول: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: إذا مات أحدكم فلا تحبسوه، وأسرعوا به إلى قبره، وليقرأ عند رأسه فاتحة الكتاب وعند رجليه بخاتمة البقرة في قبره. (المعجم الكبير للطبراني، ٣٤٠/١٢، رقم: ٣٦١٣، ط: دار إحياء التراث العربي)
📖 📖 وفي شرح اللباب: ويقرأ من القرآن ما تيسر له من الفاتحة وأول البقرة إلى المفلحون وآية الكرسي وآمن الرسول وسورة يٓسين وتبارك الملك وسورة التكاثر والإخلاص. (شامي/كتاب الصلاة/باب صلاة الجنازة، ١٥١/٣، ط: زكريا ديوبند) فقط والله سبحانه وتعالى أعلم
📖 📖 عن عثمان بن عفان قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا فرغ من دفن الميت وقف عليه فقال: استغفروا لأخيكم واسئلوا له بالتثبيت فإنه الآن يسئل. (أبو داؤد شريف/كتاب الجنائز/باب الاستغفار عند القبر للميت، ٤٥٩/٢، رقم الحدیث: ٣٢٢١، ط: دار السلام)
مزید متعلقہ سوالات
- ضرورت شدیدہ کی وجہ سے وقف کی زمین میں تبادلہ جائز ہے یا نہیں؟
- اگر کوئی غیر مسلم نمستے کہے تو اس کے جواب میں کیا کہا جائے؟
- ایک شخص نے بینک سے سودی رقم لے کر گھر بنایا اور ادا نے گی کے لیے کوئی شکل نہیں بن پڑی اور دوسرے شخص کو بینک سے سود مل رہا ہے تو کیا یہ دوسرا شخص پہلے شخص کی سود کی ادا نے گی میں اپنے کو ملنے والا سود دے کر مجری کر سکتا ہے یا نہیں؟
- ایک شخص نے بینک سے سودی رقم لے کر گھر بنایا اور ادا نے گی کے لیے کوئی شکل نہیں بن پڑی اور دوسرے شخص کو بینک سے سود مل رہا ہے تو کیا یہ دوسرا شخص پہلے شخص کی سود کی ادا نے گی میں اپنے کو ملنے والا سود دے کر مجری کر سکتا ہے یا نہیں؟
- ٹرین میں نماز پڑھتے وقت قبلے کی طرف خیال کر کے نماز شروع کی گئی کہ جدھر قبلہ ہے ادھر نماز شروع کی گئی اور نماز شروع کرنے کے بعد ٹرین دائیں بائیں گھومتے ہوئے جا رہی ہے جس سے نمازی کا رخ غیر قبلہ کی طرف ہو گیا ہے لیکن نمازی کو معلوم نہیں ہوتا ہے کہ رخ دوسری طرف ہو رہا ہے تو ایسی صورت میں نمازی کی نماز میں کوئی خرابی تو نہیں ائے گی یا بلا کراہت درست ہوگی؟