👁دیکھنے والوں کی تعداد:0
رات بھر نہ سونے کی قسم کھا کر غیر اختیاری نیند آنے پر کفارہ لازم ہوگا؟
الجواب وباللہ التوفیق جب اس نے قسم کھائی کہ وہ پوری رات نہیں سوئے گا لیکن بغیر کسی اختیار کے پھر رات کے کسی پہر میں سو گیا تو اس کی وجہ سے وہ حانث نہیں ہوگا اور اس کے اوپر کفارہ بھی واجب نہیں ہوگا جیسا کہ درج ذیل عبارت سے مستفاد ہوتا ہے۔
📖 «إِذَا حَلَفَ: لَا يَنَامُ حَتَّى يَقْرَأَ كَذَا وَكَذَا، فَنَامَ جَالِسًا، وَفِي الْخَانِيَةِ: مِنْ غَيْرِ قَصْدٍ، قَبْلَ أَنْ يَقْرَأَ مَا سَمَّى، لَا يَحْنَثُ». حوالہ: الفتاوى التاتارخانية، ج ٦، ص ٢٠٨، كتاب الأيمان، الفصل الثاني عشر: الحلف على الأفعال، رقم: ٩٢٠٩۔
📖 «إِذَا حَلَفَ: لَا يَنَامُ حَتَّى يَقْرَأَ كَذَا وَكَذَا، فَنَامَ جَالِسًا قَبْلَ أَنْ يَقْرَأَ مَا سَمَّى، لَا يَحْنَثُ؛ لِأَنَّ النَّوْمَ جَالِسًا غَيْرُ مُرَادٍ مِنْ هَذَا الْيَمِينِ عَادَةً؛ لِأَنَّهُ لَا يُمْكِنُ الِاحْتِرَازُ عَنْهُ، فَلَا يَقَعُ الْحِنْثُ بِهِ».حوالہ: المحيط البرهاني، كتاب الأيمان والنذور، الفصل الثاني عشر: الحلف على الأفعال، رقم: ٧٤٩٥۔
مزید متعلقہ سوالات
- تہجد کی نماز سب سے قبل کس نے ادا کی اور فرضیت نماز سے پہلے اس کا کیا حکم تھا اور اب کیا حکم ہے؟
- اگر کوئی شخص بغیر پانی یا بغیر ڈھیلے وغیرہ کے پیشاب کر لی تو اس پر غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں ؟
- مہر محمدی، مہر شرعی اور مہر فاطمی سب ایک ہیں یا الگ الگ یا اس میں کوئی تفصیل ہے مفصل بیان کریں؟
- اشھر حج اور ایام حج کتنے ہیں اور کیا کیا ہے ہر ایک کی وضاحت کریں؟
- کس حوض یا تالاب کا پانی ماء جاری کی حکم میں ہے اور کس کا پانی ماء جاری کا حکم میں نہیں مدلل مفصل بیان کریں؟