الجواب وبااللہ التوفیق ۔ واضح رہے کہ غیر مسلموں کے رسم و رواج میں شرکت کرنا یہ بالکل جائز نہیں اور راکھی ایک ہندوانہ رسم ہے بلکہ ہندوؤں کے تیوہار کا ایک اہم جز ہے لہذا کسی بھی مسلمان کے لیے کسی بھی صورت میں راکھی بندھوانا جائز نہیں اور مزید گناہ یہ ہے کہ راکھی باندھنے والی لڑکی غیر مسلم اور غیر محرم ہے یہ عمل بھی بالکل جائز نہیں مذکورہ تفصیل کے بعد جاننا چاہیے کہ اگر زید نے اپنی منہ بولی بہن پوجا سے راکھی بوجہ استحسان یعنی اچھا سمجھتے ہوئے بندھوائی ہے خواہ زید کو اس عمل کے ناجائز ہونے کا علم ہو یا نہ ہو تو اس صورت میں زید کے کفر کا اندیشہ ہے لہذا تجدید ایمان اور اگر نکاح ہو گیا ہے تو زید پر تجدید نکاح ضروری ہوگا اور اگر صرف رسما اور اپنے آپ کو اس کا قریبی ظاہر کرنے کے لیے یہ راکھی بندھوائی ہے تو ناجائز اور حرام اب بھی ہوگا البتہ کفر کا حکم نہیں لگے گا مگر پھر بھی احتیاط تجدید ایمان اور تجدید نکاح ہی میں ہیں اسلئے کہ یہ کفر و ایمان کا مسئلہ ہے جو ایک مسلمان کے لیے سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔۔۔۔۔۔فقط واللہ اعلم باالصواب ۔
📖 (ولاانتم عابدوں ما اعبد) ای ولا اعبد عبادتکم ای لا اسلکھا ولا اقتدی بھا وانما اعبد اللہ علی الوجہ الذی یحبہ ویرضاہ۔ (تفسیر القرآن العظیم/تفسیر ابن کثیر:677/7)
📖 عن عبدِ اللهِ بنِ عمرٍو قال: من مرَّ ببلادِ الأعاجمِ فصنع نَيروزَهم ومهرجانَهم وتشبَّه بهم حتّى يموتَ وهو كذلك حُشِرَ معهم يومَ القيامةِ. (احکام اھل الذمہ:1248/3), لا يجوز التشبه بالكفار في اعيادهم لما ورد في الحديث"من تشبه بقوم فهو منهم"ومعنى ذلك تنفير المسلمين عن موافقه الكفار في كل ما اختصوا به. (الموسوعۃ الفقهيه:7/12)
📖 ويكفر بوضع قلنسوة المجوس على رأسه إلا لضرورة دفع الحر والبرد...... وبخروجه إلى نيروز المجوس والموافقه معهم فيما يفعلون في ذلك اليوم...... وبتحسين أمر الكفار اتفاقا۔ (البحرالرائق:208/5)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟