الجواب:- با جماعت سجدہ کرنے کا جزئیہ ملتا ہے لہذا جب کوئی مجمع کے سامنے آیات سجدہ پڑھے تو افضل یہ ہے کہ پڑھنے والا امام بن کر سننے والے حضرات کو سجدہ کرائے جیسا کہ درج ذیل روایت سے معلوم ہوتا ہے-
📖 📖 عن ربيعه بن عبد الله بن الهدير التيمي قال أبو بكر وكان ربيعة من... الناس عما حضر ربيعة بن عمر بن الخطاب قرا يوم الجمعة على المنبر لسورة النحل حتى إذا جاء السجدة نزل فسجد و سجد الناس حتى إذا كانت الجمعة القابلة قرا بها حتى إذا جاءت السجدة قال يا ايها الناس انما نمر بالسجود فمن سجد فقرا صاب ومن لم يسجد فلا اثم عليه(بخاري شريف: ١٤٧/١،رقم: ١٦٦)
📖 📖 ابو داؤد کی ایک اور روایت ہے لیکن اس کے راوی حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ ہیں(ابو داؤد شریف:٣٠٠/١ ،باب السجود في،ص: ١٤١٠)
مزید متعلقہ سوالات
- عیدگاہ مسجد کا حکم رکھتی ہے یا نہیں اور بقر عید کی نماز کے بعد آٹھ دس مہینے تک خالی پڑی رہتی ہے اس دوران پیڑ پودے لگا کر فائدہ اٹھانا جائز ہے یا نہیں نیز اس میں حائضہ اور نفساء کا گزر جائز ہے یا نہیں؟ دلائل کے ساتھ جواب تحریر فرمائیں ؟
- ایک شخص نماز پڑھ رہا ہے دروزہ کے باہر دروزہ کنڈہ لگایا ہوا ہے باہر سے آکر کوئی کنڈہ بجانے لگا اس نمازی نے نماز کی حالت میں کنڈی کھولی اس کی وجہ سے نماز فاسد ہوگی یا نہیں؟
- امام صاحب نے نماز میں آیت سجدہ تلاوت کی سجدہ بھی کر لیا خارجی آدمی نے آیت سجدہ کی قراءت امام صاحب سے سنی تو خارجی آدمی پر سجدہ کرنا واجب ہے یا نہیں؟
- اگر دوران نماز بجلی چلی گئی اور خارج نماز شخص نے کہا کہ تکبیر کہدی جیو تو تکبیر کہنے والے کی دو حالتیں کی گئی ہیں(1) اس نے ضرورت کی وجہ سے تکبیر کہنا شروع کیا تو نماز درست ہو جائے گی (2) اس نے خارجی آدمی کے کہنے سے تکبیر کہی ہے تو مکبر کی نماز فاسد ہو جائے گی تو کیا اس کی اتباع کر کے رکوع اور سجدہ کرنے والے افراد کی بھی نماز فاصد ہو جائے گی فرمائیں؟
- امام صاحب نے تیسری رکعت پر دونوں طرف سلام پھیر دیا ابھی امام صاحب قبلہ کی طرف منہ کرکے بیٹھے ہوئے تھے کہ پیچھے سے کچھ مقتدیوں نے کہا کہ تین رکعت ہوئی ہے کچھ مقتدی اٹھ کر چل دیئے پھر امام صاحب میں چپکے سے اٹھ کر ایک رکعت ادا کی اور سجدہ سہو کر لیا تو نماز درست ہوگی یا نہیں؟ اگر درست ہوئی تو کن لوگوں کی درست ہوئی اور کن لوگوں کی فاسد ہوئی واضح فرمائیں ؟