الجواب وبالله التوفيق: قرآن کریم اوراسی طرح صحیح احادیث میں چاول کا ذکر نہیں ملتا، البتہ چاول کے تعلق سے کچھ من گھڑت باتیں حدیث کے نام سے مشہور کردی گئیں ہیں مثلا: چاول کھانوں کا سردار ہے، چاول مجھ سے ہے، چاول میرے نور سے پیدا کیا گیا ہے، جس نے چالیس دن تک چاول کھائے اس کے دل سے زبان کے ذریعہ حکمت کا سرچشمہ پھوٹے گا وغیرہ۔ ان تمام باتوں کو حضرات محدثین نے من گھڑت قرار دیا ہے۔
📖 أرز: فيه حديثان باطلان موضوعان على رسول الله صلى عليه وسلم، أحدهما: أنه"لو كان رجلا، لكان حليما" الثاني: "كل شيئ أخرجته الأرض ففيه داء وشفاء إلا الأرز، فإنه شفاء لا داء فيه" ذكرناهما تنبيها وتحذيرا من نسبتهما إليه صلى الله عليه وسلم. (زاد المعاد في هدي خير المعاد/تشبيه المؤمن به، ٢٦٢/٤، ط: مؤسسة الرسالة)
📖 حديث: الأرز. ليس بثابت، ذكره ابن الديبع. (المصنوع في معرفة الحديث الموضوع، ص: ٥٦، رقم: ٢٧، ط: مؤسسة الرسالة) فقط والله سبحانه وتعالى أعلم.
مزید متعلقہ سوالات
- قرآن پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانے کا کفارہ کیا ہے؟
- ایک شخص کی ٹرک سے ٹکر ہوگئی وہ بہت زخمی ہوگیا اسپتال میں بھرتی کیا گیا تقریباً دو گھنٹے زندہ رہا اور پھر اس کا انتقال ہوگیا اور اسپتال میں کافی رقم خرچ ہوئی جو اس کے بھائی نے خرچ کی ، تو اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس کے بھائی کو یہ پیسے اس کے ترکہ سے ملیں گے یا نہیں ملیں گے ؟
- ایک عورت کی شادی ہوئی ایک ادمی سے اور اس کے ہاں بچے پیدا ہوئے پھر شوہر کا انتقال ہو گیا اور اپنا اپنا حصہ بھی تقسیم کر دی گئی اب اس عورت کی دوسری شادی ہوتی ہے ایک دوسرے ادمی سے اور اس کے یہاں بھی بچے ہیں اب اگر پہلی شادی سے ہوا لڑکا انتقال کر گیا اپنے بالغ بچے چھوڑ کر تو اس حالت میں لڑکے کے انتقال کے بعد اپنی ماں جو کہ اب دوسرے کی شادی میں ہے اس کو بھی حصہ ملے گا یا نہیں
- امام نے آیتِ سجدہ کے بعد رکوع میں سجدہ کی نیت کی تو سجدہ ادا ہوگا؟
- گھر پر پیتل کے برتن ہیں کچھ برتن استعمال ہوتے ہیں اور کچھ برتن کئی سال سے ایسے ہی رکھے ہوۓ ہیں؟؟ تو اب ان میں سے کن برتنوں پر زکوٰۃ واجب ہے؟