👁دیکھنے والوں کی تعداد:2
ایک لڑکی کا نکاح ہو گیا تھا لیکن رخصتی ابھی باقی تھی یعنی خلوت نہیں ہوئی تھی۔ اسی دوران اس لڑکی کے کسی دوسرے لڑکے سے ناجائز تعلقات ہو گئے اور وہ حاملہ ہو گئ۔ گھر والے اس بات پر متفق ہوئے کہ اس کے شوہر سے طلاق لے کر اس کا نکاح اسی لڑکے سے کر دیا جائے جس سے حمل ہوا ہے ۔ اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس لڑکی کا اپنے شوہر سے طلاق اور دوسرے لڑکے سے نکاح کی کیا صورت ہوگی ؟
الجواب وباللہ التوفیق: صورت مسئولہ میں اگر خلوت صحیحہ نہیں ہوئی ہے تو طلاق کے فوراً بعد دوسرا نکاح کرنا جائز ہے، اور دوسرے نکاح کے کم از کم چھے مہینہ کے بعد بچہ کی ولادت ہوتی ہے تو وہ ثابت النسب کہلاۓ گا
📖 يا ايها الذين آمنوا اذا نكحتم المؤمنات ثم طلقتموھن من قبل ان تمسوھن فمالکم علیھن من عدۃ تعتدونها (الآيه) (سورة الاحزاب آىت ٤٩)
مزید متعلقہ سوالات
- تہجد کی نماز سب سے قبل کس نے ادا کی اور فرضیت نماز سے پہلے اس کا کیا حکم تھا اور اب کیا حکم ہے؟
- اگر کوئی شخص بغیر پانی یا بغیر ڈھیلے وغیرہ کے پیشاب کر لی تو اس پر غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں ؟
- مہر محمدی، مہر شرعی اور مہر فاطمی سب ایک ہیں یا الگ الگ یا اس میں کوئی تفصیل ہے مفصل بیان کریں؟
- اشھر حج اور ایام حج کتنے ہیں اور کیا کیا ہے ہر ایک کی وضاحت کریں؟
- کس حوض یا تالاب کا پانی ماء جاری کی حکم میں ہے اور کس کا پانی ماء جاری کا حکم میں نہیں مدلل مفصل بیان کریں؟