الجواب وباللہ التوفیق اگر شرعی اصول و شرائط کو ملحوظ رکھ کر نکاح ہوگیا ہے تو اب دوبارہ نکاح کی ضرورت نہیں تاہم اگر دوبارہ نکاح کرلیں تو کوئی حرج نہیں کرسکتے ہیں البتّہ ایسی صورت میں گواہ مقرر کرلے کہ یہ جو دوبارہ نکاح ہے یہ محض دکھاوے اور اظہار کیلئے ہے تاکہ دو بارہ مہر لازم نہ ہو ورنہ اگر بیوی اتفاق نہ کرے تو اس دوسرے نکاح میں طے شدہ مہر بھی لازم ہوگا
📖 جدّد النکاح بزیادۃ الف لزمہ الفان قال الشامی حاصل عبارۃ الکافی تزوّجھا فی السر بالف ثم فی العلانیۃ بالفین ظاھر المنصوص فی الاصل انہ یلزم الالفان۔۔۔۔۔۔ تواضعا فی السر علی مہر ثم تعاقدا فی العلانیۃ باکثر و الجنس واحد فان اتفقا علی المواضعۃ فالمہر مہر السر والّا فالمُسمّی فی العقد مالم یبرھن الزوج علی ان الزیادۃ سمعۃ شامی 4/ 315
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟