الجواب:-چونکہ سودی کاروبار کرنا حرام ہے لہذا اس کے ذریعہ حاصل ہونے والے امدانی بھی حرام ہوگا کیونکہ اگرچہ حلال کاروبار کیا جائے تب بھی اس میں حرمت و خیاثت بدکتور برقرار رہے گی البتہ ایسی حرام کمائی سے کاروبار کرنا جس کا تعلق شخص معاملات سے ہو مثلا غصب یا رشوت وغیرہ کے ذریعہ حاصل ہونے والے مال سے کاروبار کیا جائے تو اس کا حکم یہ ہے کہ اصل رقم مالک تک پہنچائے اور اس کے ذریعہ جو کاروبار کیا ہے اس کا امدانی جائز ہے اور اگر مالک کا علم نہ ہو تو اس کی طرف سے فقراء مساکین پر وہ رقم صدقہ کر دی جائے-
📖 والحاصل انه ان علم ارباب الاموال وجب رده عليهم والا فإن علم عين الحرام لا يحل له ويتصدق به بنية صاحبه....(شامي: ٣٠١/٧،كتاب البيوع، باب البيع الفاسد، مطلب فيمن ورث مالا حراما،زكريا ديوبند)
📖 قال شيخنا: ويستفاد من كتب فقهائنا كالهداية وغيرها ان من ملك بملك خبيث ولم يمكنه الرد الى المالك فسبيله والتصدق على الفقراء..... قال: ان المتصدق....(معارف السنن: ٣٤/١،باب ما جاء لا تقبل صلاة بغير طهور سعيد)
📖 يا ايها الذين امنوا اتقوا الله وذروا ما بقي من الربا ان كنتم مؤمنين فان لم تفعلوا فاذنوا بحرب من الله ورسوله....الخ(سورة البقرة:٢٧٨-٢٧٩)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟