الجواب:-اگر تیل یا شہد میں نجاست گر جائے تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس میں اتنی ہی مقدار پانی ڈال کر اچھی طرح ہلایا جائے یا آگ پر پکا کر چھوڑ دیا جائے تاکہ تیل اور پانی ممتاز ہو جائے تو تیل یا شہد کو اوپر سے نکال لیا جائے پھر پانی ڈال کر اسی طرح حرکت دی جائے اور چھوڑ دیا جائے،تین مرتبہ ایسا ہی کیا جائے تو وہ تیل یا شہد پاک ہو جائے گا-
📖 ويطهر لبن وعسل ودبس ودهن يغلي ثلاثا، قال في الدر: ولو تنجس العسل فتطهيره ان يصب فيه ماء بقدره فيغلي حتى يعود الى مكانه.... وقال في الفتاوى الخيرية.... ان لفظة "فيغلي" ذكرت في بعض الكتب والطاهر انها من زياده الناسخ.....(شامي: ٥٤٣/١،كتاب الطهارة باب الانجاس، زكريا ديوبند)
📖 وهذا إذا كان مانعا ينعصر بالعصر فان كان لا ينعصر مثل العسل والسمن والدهن ونحوها لا تحصل به الطهارة أصلاً لا نعدام المعاني التي يقف عليها زوال النجاسة على ما بينا....(بدائع الصنائع:٢٤٠/١،كتاب الطهارة،اشرفيه ديوبند)
📖 تنجس العسل يلقى في طنجير ويصب عليه الماء ويغلي حتى يعود الى مقداره هكذا ثلاثا فيطهر قالوا وعلى هذا الدبس الدهن النجس يغسل ثلاثا بأن يلقى في الجابية.....(الهنديه: ٩٧/١،كتاب الطهارة،زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟