الجواب:-اہل کتاب عورتوں سے نکاح کرنا جائز ہے بشرطے کہ وہ واقعی اہل کتاب ہو یعنی یہودیہ یا نصرانیہ عورتیں ہوں دہریہ اور لا مذہب نہ ہو مگر پھر بھی ان سے نکاح کرنا مکروہ تنزیحی ہے کیونکہ کتابیہ کے ساتھ رہ کر خود مسلمان اپنا مذہب تبدیل کر دیتا ہے اس لیے اس دور میں کتابیہ سے نکاح کرنا بہتر نہیں ہے-فقط واللہ اعلم

📖 وصح النكاح كتابية وان كره تنزيها مؤمنة ..... بكتاب وان اعتقدوا المسيح اليها وكذا حل ذبيحتهم على المذهب.....(الدر المختار ما شمي:١٢٥/٤-١٣٤،كتاب النكاح، زكريا ديوبند)

📖 ويجوز للمسلم نكاح الكتابية الحرية والزمية حرة كانت او امراة كتاب في محيط السرخي والاولى ان لا يفعل.....(هنديه: ٣٤٧/١،كتاب النكاح، الشافيه ديوبند)

مزید متعلقہ سوالات