الجواب وبا اللہ التوفیق ایسے بال جوکہ آگے سے بڑے اور پیچھے سے چھوٹے ہوں جسے آج کل انگریزی بال کہتے ہیں اسکی حدیث شریف میں ممانعت آی ہے فقہاء نے اسکو مکروہ تحریمی کہا ہےاس لیے کہ اسمیں یھود و نصاریٰ سے مشابہت پای جاتی ہے صورت مذکورہ میں اگر واقعی امام صاحب انگریزی بال رکھے ہوے ہیں تو ایسے شخص کو مستقل امام رکھنا درست نہیں ہے ایسےامام کی امامت مکروہ تحریمی ہوگی
📖 ویکرہ القزع وھو أن یحلق البعض ویترک البعض الخ کذا فی الغرائب (رد المحتار، کتاب الحظر والإباحة، باب الاستبراء وغیرہ، فصل فی البیع وغیرہ ۹: ۵۸۴، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہما قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من تشبہ بقوم فہو منہم(سنن أبي داود، مشکاة المصابیح، کتاب اللباس، الفصل الثاني،ص:۳۷۵ : المکتبة الأشرفیة دیوبند)
📖 قال ط: ويكره القزع وهو أن يحلق البعض ويترك البعض قطعا مقدار ثلاثة أصابع (حاشية ابن عابدين: كتاب الصلاة، باب الإمامة (1/ 560) سعيد)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟