جواب:-اعمال ظاہرہ اس مال کو کہتے ہیں جو ظاہر ہو اور جسے لوگ اگر چھپانا چاہے تو چھپا نہ سکے جیسے مال تجارت اور سائمہ جانور اونٹ بکریاں وغیرہ اور اموال باطنہ اسے کہتے ہیں جو لوگوں کی نظروں سے پوشیدہ ہو کہ اگر اسے لوگ چھپانا چاہے تو چھپا سکتے ہو جیسے سونا چاندی اور تقدیر رقم وغیرہ اموال ظاہرہ کے بارے میں حکم یہ ہے کہ حکومت ان کی زکوۃ وصول کر سکتی ہے اور اموال باطنہ کی زکوۃ مالک خود ادا کرے گا۔فقط واللہ معلم۔
📖 هو نوعني حقيقي وتقديري، فالحقيقي الزياده بالتوالد والتناسل والتجارة والتقدير تمكنه من زيادة بكون المال في يده ...(شامي: ١٧٩/٣ كتاب الزكاة زكريا ديوبند)
📖 ماله زكاتي نوعاني ظاهر وهو مواشي والمال الذي يمر به التاجر على العاشر وباطن وهو ذهب، والفضة واموال التجارة في مواضعها واما الظاهر .... واما المال الباطن الذي يكون فيه المصدق قال: عامة مشايخنا... في تفسيرها اموالي ضرر بارباب الاموال فرض الاداه الى اربابها..(بدائع الصنائع :٣٥/٢،دار الكتاب العلمية)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟