الجواب:-اگر مقام استنجا سے نجاست ایک درہم سے زائد تجاوز کر جائے تو پانی سے پاک کرنا واجب اور ضروری ہے ورنہ ضروری نہیں ڈھیلا پر اکتفاء کرنا کافی ہے لیکن صفائی کے لیے پانی استعمال بہتر ہے-
📖 عن ابي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: نزلت هذه الآية في اهل قباء: قال: كانوا يستنجون بالماء، فنزلت فيهم هذه الآية (ابو داؤد ،باب الاستنجاء بالماء،النسخة الهندية:٧/١ دار السلام ،رقم:٤٤)
📖 وغسل نجاسة المخرج.... إذا تجاوزت مخرجها يجب عند محمد رحمه الله عليه قل أو اكثر، وهو الأحوة،وعندهما يجب إذا تجاوز قدر الدرهم(عالمگیری:٥٠/١،الباب السابع الفصل الثالث في الاستنجاء ،زكريا ،قديم الجديد:١٠٥/١)
📖 والافضل ان يجمع بينهما كذا في التبيين قيل: هو سنة في زماننا(هندية:٤٨/١،الباب السابع الفصل الثالث زكريا، قديم الحديد :١٠٤/١،الفتاوى التاتارخانية:٢١٢/١،كتاب الطهارة، الفصل الاول في الوضوء رقم ١٦٤)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟