:الجواب وباللہ التوفیق
جب اس نے قسم کھائی کہ وہ پوری رات نہیں سوئے گا لیکن بغیر کسی اختیار کے پھر رات کے کسی پہر میں سو گیا تو اس کی وجہ سے وہ حانث نہیں ہوگا اور اس کے اوپر کفارہ بھی واجب نہیں ہوگا جیسا کہ درج ذیل عبارت سے مستفاد ہوتا ہے۔
📖 إذا حلف " لا ينام حتى يقرأ كذا وكذا “ فنام جالسا ، وفى الخانية : من غير قصد ، قبل أن يقرأ ما سمى : لا يحنث. (الفتاوى التاتار خانیہ٢٠٨/٦، کتاب الایمان، الفصل ١٢: الحلف علی الافعال ، رقم:٩٢٠٩)
📖 إذا حلف لا ينام حتى يقرأ كذا وكذا، فنام جالساً قبل أن يقرأ ما سمى، لا يحنث ؛ لأن النوم جالساً غير مراد من هذا اليمين عادة؛ لأنه لا يمكن الاحتراز عنه فلا يقع الحنث به . المحيط البرهاني كتاب الايمان والنذور الفصل الثاني عشر الحلف على الاإذا حلف " لا ينام حتىفعال ، رقم:٧٤٩٥) . فقط والله سبحانه وتعالى اعلم.
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟