سوال:-ایک شخص ہسپتال میں داخل ہے اس کی ماں نے یہ نظر مانی اگر بیٹا صحیح ہو کر آ جاتا ہے تو ایک جانور ذبح کروں گی اب اس میں چند سوالات ہیں (1)وہ مریض صحیح ہو کر آگیا ہے تو کیا جانور ذبح کرنا لازم ہے یا جانو کی منت صدقہ کرنا بھی صحیح ہے (2) بکرا یا اسی درجہ کا جانور مراد ہوگا یا بڑے جانور یا مرغہ ذبح کرنے سے بھی کام چل جائے گا؟ اس جانور کا گوشت کھانے کا مستحق کون ہوگا؟ یہ نظر پورا کرنا لازم ہے یا نہیں؟
الجواب وبااللہ التوفیق:-صورت مسئولہ میں شرط پوری ہو جانے پر نذر کا پورا کرنا لازم ہے اور جانور کے ذبح کرنے پر قدرت کی صورت میں جانور ہی ذبح کرنا واجب ہے لیکن اگر کسی وجہ سے جانور کے ذبح پر قادر نہ ہو تو اس کے بدلہ صدقہ کرنا بھی کافی ہے اور جانور بولتے وقت اگر کسی مخصوص جانور کی نیت کی ہو تو نذر میں اسی جانور کو ذبح کرے گا لیکن مطلق نذر کی صورت افضل یہ ہے-
📖 ثم الوفاء بالمنذر به نفسه حقيقة انما يجب عند الامكان فاما عند التعذر فانما يجب الوفاء به تقديرا بحلقه لان الخلف بقوم مقام الاصل... حتى لو نذر الشيخ الفاني بالصوم يصح نذره وتلزمه الفدية لأنه عاجز عن الوفاء بالصوم حقيقة فيلزمه الوفاء به تقديرا بخلفه(بدائع صنائع:243/4)
📖 ولو قال علي شاة اذبحها واتصدق بلحمها لزمه، ولو قال الله على اذبح جزورا واتصدق بلحمه فذبح مكانه سبع شياه جاز وهو بدل على ان مرادهم بالجواب الفرض من قولهم واطن يكون من جنسه واجب لان الاضحية واجبة وهو الذبح لا لتصدق(البحر الرائق: 499/4)
📖 ولو قال الله تعالى علي أن انحر ولدي أو اذبح ولدي بصح نذره ويلزمه الهدي وهو نحر البدنة أو ذبح الشاة والافضل هو الاهل ثم البقر ثم الشاة(بدائع صنائع:232/4)
مزید متعلقہ سوالات
- اگر لڑکا لڑکی زنا کی حد تک پہنچ جائے اور گواہ وہاں پر موجود نہ ہوں تو کیا لڑکا لڑکی کا آپس میں قبول کرنے سے نکاح ہو جاےگا
- اللہ تعالیٰ کی نظرِ رحمت سے امام اور مقتدیوں کی مغفرت ہوتی ہے؟
- بچوں کی دینی اور دنیوی تعلیم میں زکوٰۃ دینا کیسا ہے؟
- رات بھر نہ سونے کی قسم کھا کر غیر اختیاری نیند آنے پر کفارہ لازم ہوگا؟
- التحیات بھول کر سورۂ فاتحہ پڑھنے پر سجدۂ سہو لازم ہوگا؟