الجواب:-اگر پالتو بلی پانی یا کھانے کی کسی چیز میں منہ ڈال دے تو وہ پانی اور لعاب ضرورت ناپاک تو نہیں ہوتا لیکن مکروہ ہوتا ہے اور جنگلی بلی ہو تو اس کا جھوٹا لعاب مطلقا ناپاک ہے اور چوہے کا جھوٹا بھی ضرورت کی وجہ سے پاک ہیں البتہ مکروہ تنزیحی اگر اس کے علاوہ کوئی پانی نہ پائے تو استعمال کی گنجائش ہے-
📖 وذكر في صلاة الاصل المستحب ان لا يتوضا بسؤر الهرة، وان توضا به أجزاه(المحيط البرهاني: ٢٨٦/١،جلس كبير:١٦٨)
📖 وسؤر هرة....(وسواكن بيوت) طاهر الضرورة مكروه تنزيها في الاصح ان وجد غيره (شامي: ٣٨٣/١-٣٨٥ كتاب الطهارة، باب المياه،زكريا ديوبند)
📖 عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه ۔ إلى قوله ۔ فجعل يقرأ بأم القرآن، ويجمع بزاقه ويتفل، فبرأ فأتوا بالشاء فقالوا: لا نأخذه حتى نسأل النبي صلى الله عليه وسلم فسألوه فضحك وقال: وما ادراك أنها رقية خذوها واضربوا لي بسهم. (صحيح البخاري/باب الرقى بفاتحة الكتاب، ٨٥٤/٢، رقم الحديث: ٥٥١٢، ط: النسخة الهندية)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟