الجواب: -حرام چیزوں سے کسی بھی قسم کا کاروبار کرنا شرعا درست نہیں ہے لیکن اگر کسی نے اس طرح کی چیزوں سے کاروبار کرہی لیا تو اس سے حاصل شدہ امدانی اور نفع کو حرام نہیں کہا جائے گا بلکہ وہ نفع اس کے لیے حلال ہے اور اصل سرمایہ مالک کو واپس کرنا ضروری ہوگا لیکن اگر مالک کا پتا ہی نہ ہو تو اصل سرمایہ کو غریبوں اور مساکین وغیرہ پر صدقہ کر دیا جائے گا-
📖 اكتسب حراما واشتري به او بالدراهم المغصوبة شيئا: قال الكرخي ان نقد قبل البيع تصديق بالربع والا لا وهذا قياس....(رد المختار: ٤٩٠/٧،كتاب البيوع، باب المتفرقات، زكريا ديوبند)
📖 بطل بيع ما ليس بمال كالدم المسفوح والميتة والحر....(الدر المختار مع الشامي: ٢٣٥/٧-٢٣٦،كتاب البيوع،زكريا ديوبند)
📖 وإذ اكتسب المغصوب ثم استرده المالك مع الكسب لا يتصدق بالكسب ولو ضمن الغاصب القيمة عند الهلاك او الاباق حتى صار الكسب له تصدق بالكسب....(الهنديه: ١٦٦/٥،كتاب اللغه الغسب،اشرفية ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟