جواب:-لڑکی والے اگر اپنی بچی کو شادی کے موقع پر اپنے حیثیت کے مطابق رسم و رواج کی رعایت رکھے بغیر بلا کسی چیز و دباؤ کے اپنی خوشی سے جو چاہیں دے شرعا اس میں کوئی ممانعت نہیں ہے ممانعت اس صورت میں ہیں جب کہ جہیز کے نام پر لڑکے والوں کی طرف سے صراحتا یا دلالتا لڑکی والوں کو زبردستی جہیز ادا کرنے پر مجبور کیا جائے جیسا کہ عام رواج ہو گیا ہے اس کی شرعا قطعا اجازت نہیں بلکہ کھلا ہوا جبر وہ ظلم ہے
📖 لوزفت اليه بلا جهاز يليق به فله مطالبه لاب بالنقد قنية زاد في البحر عن المبتغي: الا اذا سكت طويلا فلا خصومة له لكن في النهر عن البزازية....الخ(الدر المختار مع الشامي: ٣١٠/٤-٣١١،كتاب النكاح، زكريا ديوبند)
📖 قال الامام المر غيناني: الصحيح انه لا يرجع على اب المراة بشيء لان المال في النكاح غير مقصود.....(هنديه: ٣٩١/١،كتاب النكاح، اشرفيه ديوبند)
📖 لوزفت اليه بلا جهاز يليق به فله مطالبة الاب بالنقد..... الا اذا سكت طويلا فلا حصومة له لكن في النهر عن البزازية الصحيح ان لا يرجع على الاب.....(البحر الرائق: ١٨٦/٣،كتاب النكاح ،کوئٹ)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟