الجواب:- خفین کی اولا دو قسمیں ہیں(١) ثخین ( دبیز موٹا)(٢). رقیق (پتلا, باریک) پھر ہر ایک کی تین قسمیں ہیں-مجلد، منعل ،سادہ، مجلد: وہ موزہ ہے جس کے اوپر نیچے پورے پیر پر چمڑا چڑھا دیا گیا ہو، منعل: وہ موزہ ہے جس کی صرف تلی پر یا تلی اور اوپر کے کناروں پر چمڑا چڑھا دیا گیا ہو، سادہ: اف موزہ ہے جس پر بالکل چمڑا نہ چڑھایا گیا ہو، ثخین مجلد،مجلد رقیق،ثخین منعل،ثخین سادہ،ان پر مسح درست ہے-رقیق سادہ ،رقیق منعل پر مسح درست نہیں ہے-
📖 ويمسح على الجورب والمجلد: وهو الذي وضع الجلد على اعلاه واسفله.... والمنعل: وهو الذي وضع الجلد على أسفله كالنعل للقدم.... والثخين الذي ليس مجلد أولاً منعلا(الهنديه: ٨٥/١،الباب الخامس :في المسح على الخفين، زكريا ديوبند )
📖 المنعلين: ما جعل على اسفله جلدة والمجلدين وفي الشامي المجلد: ما جعل الجلد على اعلاه واسفله(در المختار مع الشامي: ٤٥٢/١،كتاب الطهارة باب المسح على الخفين، زكريا ديوبند)
📖 والخف الذي يجوز عليه المسح ما يكون صالحا لقطع المسافة والمشي المتابع عادة ويستر الكعبين ما تحتهما(فتاوى قاضيخان:٣٢/٧،كتاب الطهارة، زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟