الجواب:-خون کی خرید و فروخت شرعا درست نہیں ہے کیونکہ خون کسی کے نزدیک مال نہیں ہے جب کہ بیع کا رکن ہے مبادلة المال بالمال کا ہونا اور وہ یہاں منقود ہے اور نص کے اندر بھی خون کو حرام قرار دیا ہے-
📖 حرمت عليكم الميتة والدم ولحم الخنزير....الخ(سورة المائده: رقم الآية:٣)
📖 واذا كان احد العوضين او كلاهما محرما فالبيع فاسد كالبيع بالميتة والدم.... لا نعدام ركن البيع وهو مبادلة المال بالمال فإن هذه الاشياء لا تعد مالا عند احد....(الهداية:٩٠/٥،كتاب البيوع،مكتبة البشري باكستان)
📖 بطل بيع ما ليس بمال والمال ما.... ونحوه كالدم المسفوح فجاز بيع كبد وطحال والميتة....(رد المختار: ٢٣٥/٧،كتاب البيوع، باب البيع الفاسد، زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟