الجواب:-کسی چیز کو دیکھے بغیر خریدنا اور دیکھنے کے بعد اس چیز کے پسند نہ آنے پر خریدار چاہے تو بیع کو فسخ کر دے اس اختیار کو خیار رویت کہتے ہیں اور اسی طرح کا معاہد کرنا شرعا جائز ہے لیکن مشتری کو دیکھنے کے بعد اختیار ہے چاہے تو کل مبیع کو کل قیمت کے ساتھ لے یا کل مبیع واپس کر دے-
📖 خيار لروية: هو ان يشتر شيئا لم يره فللمشتري الخيار إذا راه وهو غير موقت بمدة..(التعريفات الفقهية:٢٨٣،باب الخيار،دار الكتاب ديوبند)
📖 ومن اشتري شيئا لم يره فالبيع جائز وله الخيار إذا راه ان شاء اخذه بجميع الثمن وان شاء رده....(الهداية:٥٢/٥،كتاب البيوع،مكتبة البشري،باكستان)
📖 من اشتري شيئا لم يره فله الخيار إذا راه ان شاء أخذه بجميع ثمنه وان شاء رده....(بالفتاوى الهندية:٥٩/٣،الباب السابع في خيار الروية،زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟