جواب:-زکوۃ درز زیل لوگوں کو دے سکتے ہیں: (1).فقراء جن کے پاس نصاب کے بقدر مال نہ ہو (2). مساکین جو کسی بھی مال کے مالک نہ ہو (3). اسلامی حکومت کے وہ کارندے جو زکوۃ و عشر کی اصولی پر مقرر ہوتے ہو (4). ایسے غلام جو اپنی ازادی کے لیے مدد کے طلب ہو (5)۔اسے قرض دار جن کو قرض سے سبک دوشی کے لیے زکوۃ دی جائے جب کہ ان کے پاس اپنی ذاتی مالیت قرض کی ادائیگی کے لیے باقی نہ ہو (6). وہ گازیان اسلام اور مجاہدین جو اپنے مالی بے سرو سامان کی وجہ سے اسلامی لشکر سے بچھڑ گئے ہو (7). وہ مسافر جو سفر کے دوران ضرورت مند ہو جائے (اگرچہ اپنے وطن میں مال و دولت والے ہو اور گھر سے فوری طور پر مال مانگانا مشکل ہو) اس کے علاوہ زکوۃ کا مال دینا درست نہیں ہے مثلا اپنے والدین، دادا دادی، نانا نانی، شوہر بیوی کو نہ دیا جائے غیر۔فقط واللہ اعلم
📖 واما خمس المعدون فمصرفه والغنايم وهو فقير وهو من له ادنى شيء.... ومسكين من لا شيء له على المذهب... وعامل يعم السعي ولا عاشر ويعطي ولو غنيا لا هاشميه... بقدر عمله.. ومكاتب ومديون لا يملك نصابا فاصلا ...(رد المختار: ٢٨٣/٣-٢٩٠ كتاب الزكاه باب المصرف زكريا ديوبند)
📖 ومنها الفقير وهو من له ادنى شيء.... ومنا المسكين وهو من لا شيء... ومنها العامل وهو من نسبه الامام لاستيفا... ومنها: الرقاب وهو المكاتبون... ومنها الغلام وهو من لزمه.. ومنها في سبيل الله وهو منقطعو... ومنها ابن السبيل..(الهنديه: ٢٤٩/١-٢٥٠،كتاب الزكاة ،زكريا ديوبند)
📖 هو الفقير: وهو من يملك ما لا يبلغ نصابا ولا قيمته من حمال كان ولو صحيحا مكتسبا المسكين: وهو من لا شيء له المكاتب والمديون الذي لا يملك نسابا ولا قيمته فاصلا عن دينه وفي سبيل الله (مراقي الفلاح مع التحطاوي:٣٩٢)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟