جواب:-ان لوگوں پر زکوۃ واجب ہے جن کے اندر درز ذیل صفات پائی جائے:(1)۔ازاد ہو غلام باندی پر زکوۃ واجب نہیں ہے۔(2). مسلمان ہو کافر پر زکوۃ کا مطالبہ نہیں ہے (3). سمجھدار ہو پاگل پر زکوۃ واجب نہیں ہے جبکہ پاگل پن اس پر مسلسل طاری ہو (4). بالغ ہو نابالغ پر زکوۃ نہیں (5)۔مالک نسب ہو جو مالک نصاب نہ ہو اس پر زکوۃ نہیں۔فقط واللہ اعلم
📖 فمنها الحرية حتى لا تجب الزكاة على العبد... ومنها الاسلام حتى لا تجب على الكافر... ومنها العقل والبلوك وليس الزكاة على الصبي والمجنون... ومنها كون المالي نصاب فلا تجب في اقل منه... ومنها الملك التام وهو ما اجتمع فيه الملك الوالد ومنها فراغ المال (الهنديه: ٢٣٣/١-٢٣٤ كتاب الزكاة زكريا ديوبند)
📖 وشرط افتراضها: عقل و بلوغ و اسلام و حرية... فلا تجب على مجنون وصبي .. فلا الزكاة على كافر لعدم خطابه وحرية فلا تجب على عبد ولو مكاتبا (در مختار مع شامي: ١٧٣/٣-١٧٤ كتاب الزكاة زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟