الجواب:-اگر بیع کے وقت عیب کا علم ہو جائے یا بیع کے قبضہ کرنے کے بعد علم ہو جائے یا وہ شخص اس پر راضی ہو جائے خریدنے اور قبضہ کرنے کے بعد یا بائع اس شرط پر بیچے اس میں جو بھی عیب ہوگا اس کے ساتھ میں بیچ رہا ہو یا بائع اور مشتری کے کسی عیب پر صلح کر لینے کی وجہ سے یا بائع کے اقرار کر کے سامان بیچنے کے وجہ سے مثلا اس غلام میں بھاگنے کے علاوہ کوئی عیب نہیں تو ان صورتوں میں خیار عیب نہیں ملے گا اور ان کے علاوہ صورتوں میں خیار عیب ملے گا-
📖 ان خيار العيب سقط بالعلم به وقت البيع او وقت القبض او الرضائه بعدهما او اشتراط البراءة من كل عيب او الصلح على شيء او الاقرار بأن لا عيب به اذا عينه كقوله ليس بابق فإنه اقرار بانتفاء الاباق....(شامي: ٢٣٠/٧،كتاب البيوع،باب خيار العيب زكريا ديوبند)
📖 ومنها جهل المشتري بوجود العيب عند العقد والقبض فإن كان عالما به عند احدهما فلا خيار له ومنها عدم اشتراط البراءة عن العيب في المبيع عندنا حتى لو اشترط فلا خيار للمشتري كذا في" البائع"(بالفتاوى الهندية:٦٨/٣،كتاب البيوع زكريا ديوبند)
📖 الاصل ان المشتري متى تصرف في المشتري بعد العلم بالعيب تصرف الملاك بطل حقه في الرد....(بالفتاوى الهندية:٧٦/٣،كتاب البيوع زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟