الجواب:- آسمان کا پانی، وادیوں کا پانی، چشموں کا پانی، کنوؤں کےپانی اور دریاؤں کے پانی پاک ہے جب تک اس کا رنگ یا مزہ یا بو بدل نہ جائے،اسی طرح درخت یا پھل وغیرہ سے نچوڑا ہوا پانی بھی پاک ہے لیکن پاک کرنے والا نہیں ہے اور وہ پانی جس میں نجاست گر جائے اور ٹھہرا ہوا قلیل ہو اگرچہ نجاست ظاہر نہیں ہو،واضح رہے کہ قلیل پانی وہ ہے جو دہ در دہ سے کم ہو اور جب پانی قلیل نہ ہو بلکہ کثیر ہو اور نجاست کا اثر ظاہر ہو جائے ایسے پانی ناپاک ہے-
📖 يرفع الحدث مطلقا بماء مطلق.... بماء سماء واودية وعيون وابار وبحار وثلح مذاب .... وينجس الماء القليل.... وحكم سائر الماتعات كالماء في الاصح .....(شامي: ٣٥٨/١-٣٦٨،باب المياه، اشرفيه ديوبند)
📖 والطهارة من الاحداث جائزة بماء السماء والاودية والعيون والابار وماء البحار .... وكل ماء دائم إذا وقعت فيه نجاسة لم يجز الوضوء به قليلا....(انوار القدور ى:٥٥/١-٥٧،كتاب الطهاره دار الاشاعت کراچی)
📖 والطهارة من الأحداث جائزة بماء السماء... لقوله تعالى: وانزلنا من السماء ماء طهورا وقوله عليه السلام :الماء طهور لا ينجسه شيء الا ما غير لونه او طعمه.... وكل ماء وقعت النجاسة فيه لم يجز الوضوء به قليلا كانت النجاسة او كثيراً....(اشرف الهدايه: ١٣٢/١-١٣٨،كتاب الطهارة، دار الاشاعت كراچی)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟