الجواب:-شادی کے موقع پر اگر لڑکی والے بغیر دباؤ کے اپنی خوشی سے لڑکے والوں کو جہیز میں کچھ سامان دے دیں تو یہ درست ہے اور روایتوں سے اس کا ثبوت ملتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہا کو جہیز کا سامان عطا فرمایا تھا اور حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی ذرہ کی قیمت مھر میں دلوائی تھی جو حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ پر واجب تھی-
📖 عن علي رضي الله عنه قال جهز رسول الله صلى الله عليه وسلم فاطمة في خميل وقربة ووسادة حشوها اذ خر (سنن النسائي: ٧٧/٢،كتاب النكاح، جهاز الرجل ابنته،حديث: ٣٣٨٦(مسند احمد بن حنبل:٨٤/١،المستدرك، كتاب النكاح،قديم: ١٨٥/٢)،دار السلام)
📖 عن جابر بن عبد الله رضي الله تعالى عنه قال: خرجنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى جئنا امرأة من الانصار في الاسواف إلى فو الله لا تنكحان أبداً إلا ولهما مال(سنن ابو داؤد، الفرائض،هندية:٢٠/٢)
📖 انس بن مالك رضي الله عنه يقول: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: من تزوج امرأة لعزها لم يزده الله الا ذلا ومن تزوجها لما لها لم يزده الله إلا فقرا(المعجم الأوسط:١٨/٢،دار النكر،حديث: ٢٣٤٢)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟