الجواب:-ماء مطلق وہ پانی ہے جس پانی کے ساتھ کوئی چیز شامل نہ ہو مثلا دریا اور نہر یا چشمہ کا پانی وغیرہ، اس کا حکم وہ پانی خود پاک ہے اور پاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو- ماء مقید جس کو عام محاورے میں پانی نہ کہتے ہوں اگرچہ پانی کی طرح بہنے والا ہو جیسے گلاب ،پھل سے نچوڑا ہوا پانی مثلا تربوز وغیرہ اسی طرح پانی سے اس کا حکم وضو اور غسل درست نہیں ہے-
📖 يرفع الحدث مطلقا بماء مطلق هو ما يتبادر عند الا طلاق كماء سماء...... ولا يعصير نيات أي: معتصر من شجر او ثمر لأنه مقيد....(شامي: ٣٥٧/١-٣٦١،باب المياه،اشرفيه ديوبند)
📖 والطهارة من الاحداث جائزة بماء السماء والاودية والعيون وماء البحار ولا تجوز الطهارة بماء اعتصر من الشجر والثمر ولا بماء غلب عليه وغيره....(انوار القدوري:٥٥/١-٥٦،كتاب الطهارة،دار الاشاعت کراچی)
📖 الطهارة من الاحداث جائزة بماء السماء.... ولا يجوز بماء الناس من الشجر والثمر... ولا يجوز بماء غلب عليه غيره.... وان تغير بالطبخ بعد ما خلط به غيره لا يجوز التوضى به...(اشرف الهدايه:١٣٢/١،كتاب الطهارة، دار الاشاعت کراچی)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟