الجواب:-معدوم چیز اشیاء کی خرید و فروخت کرنا شرعا درست نہیں ہے کیونکہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے دوسری بات یہ ہے کہ اس میں دھوکہ ہے اور جھگڑا کا اندیشہ ہے-
📖 عن حكيم بن حزام قال: يا رسول الله ياتيني الرجل فيريد متي البيع ليس عند..... فقال: لا تبع ما ليس عندك...(سنن ابو داود: رقم الحديث: ٣٥٠٣)
📖 ولا ينعقد بيع الملافيح والمضامين والتلقوح: ما في رحم الانثى....(الهندية:١١٧/٣،كتاب البيوع،اشرفيه ديوبند)
📖 ولا بيع الحمل ولا النتاج، للنهي النبي صلى الله عليه وسلم عن بيع الحبل وحبل الحبلة ولان فيه غررا ولا اللبن في الضرع للغر فساخ انتفاخ....(الهداية:٩٥/٥-٩٦،كتاب البيوع، مكتبة البشري باكستان)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟