الجواب:-مہر محمدی مہر شرعی اور میرے فاطمی سب ایک ہے یا الگ الگ اس کا مدار عرف پر ہے جہاں جس طرح کا عرف ہے وہاں وہی معنی معتبر ہوگا یعنی بعض جگہ اور علاقہ میں مہر فاطمی ہی کو مہرے محمدی یا مہر شرعی کہا جاتا ہے البتہ عقد کے وقت تعین کرنا بہتر ہے تاکہ بعد میں جھگڑا وغیرہ نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم۔
📖 قوله وعندنا على العرف لان التكلم انما يتكلم بالكلام العرف اعني الالفاظ التي يراد بها معانيها التي وضعت لها في العرف كما ان العرف حال كونه بين اهل اللغة انما يتكلم بالحقائق ... فوجبه صرف الفاظ ي متكلم الى ما عهد انه المراد بها فتح...(شامي: ٧٤٣/٣،ط: بيروت)
📖 الاصل ان الجواب السوائل يجري على حسب ما تعارف ... في مكانهم..(وصول الكرخي:١٠،ط: زكريا ديوبند)
📖 عربي سلمة انا عبد الرحمن انه قال سئلت عائشة كم كانت صداق رسول الله صلى الله عليه وسلم قالت كان صداقه بازواجه ستة عشرة اوقية او نشا...(مسند احمد: باب الصداق رقم الحديث:٦٩٢٧)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟