سوال:-مسجد میں بچوں سے فیس لے کر کے پڑھاتے ہیں کیا مسجد میں فیس لے کر پڑھانا جائز ہے یا نہیں؟ دوسری بات یہ ہے کہ بچوں سے نیس نہیں لیتے بلکہ مسجد کے ذمہ داران من جانب کمیٹی استاذ کو تنخواہ دی جاتی ہے اور کمیٹی والے بچوں کے والدین سے پیسہ وصول کرتے ہیں پڑھانے والا اصول نہیں کرتا کیا حکم ہے؟

الجواب وباللہ التوفیق:-کسی ضرورت کے تحت اجرت یا بلا اجرت دونوں طرح بچوں کو مسجد میں تعلیم دینا درست ہے-

📖 وتعليم الصبيان فيه بلا أجر وبالاجر يجوز (بزازيه على هامش الهداية:301/3)

📖 أما المعلم الذي يعلم الصبيان بأجر إذا جلس في المسجد يعلم الصبيان لضرورة أو غيره لا يكره (هندية:169/1)

📖 ومعلم الصبيان القران كالكاتب إن كان لاجر وحسبة لا باس به (اعلاء السنن: 133/5)