الجواب:-اگر مؤذن مقرر ہے تو اس کو موجود رہتے ہوئے کسی کو اس کی اجازت کے بغیر اذان و اقامت دینا مکروہ ہے لیکن اگر وہ موجود نہیں ہے تو پھر اذان و اقامت دوسری کو بلا کراہت جائز ہے-
📖 غير من اذن بغيبته اي المؤذن لا يكره مطلقا وان يحضوره كره ان لحقة وحشة كما كره مشيه في اقامته....(رد المختار:٦٤/٢،کتاب الصلاۃ باب الاذان زكريا ديوبند)
📖 وإن اذن رجل و اقام آخر ان غاب الاول جاز من غير كراهة وان كان حاضر ويلحقه الوحشة باقامة غيره يكره وان رضي به لا يكره عندنا كذا في "المحيط"(الهنديه: ١١٠/١،كتاب الصلاة باب الثاني زكريا ديوبند)
📖 وإن اذن رجل واقام رجل آخر إن غاب الاول جاز من غير كراهة وان كان حاضرا وتلحقه الوحشة باقامة غيره يكره وان رضي به لا يكره عندنا....(الفتاوى التاتارخانية:١٤٦/٢،كتاب الصلاة،زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟