الجواب:-نجاست حقیقہ کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ کپڑے اور جسم وغیرہ اس میں اگر لگ جائے تو اس پر پانی ڈال کر نجاست کو دور کر دیا جائے پھر پانی ڈال کر نچوڑ دیا جائے اسی طرح تین مرتبہ کریں ہر مرتبہ نچوڑنے سے پہلے تین مرتبہ پانی بہانا ضروری نہیں بلکہ کپڑا خوب بھیگ جائے پھر اسے مل کر نچوڑ دیا جائے کافی ہے-
📖 واذالتها ان كانت مرئية لإزالة..... ان كانت شيئا يزول اثره ولا يعتبر فيه العدد..... فلو زالت عينها بمرة اكتفي بها ولم تزل بثلاثة تغسل إلى ان تزول كذا في"السراجية"(بالفتاوى الهندية:٩٦/١،كتاب الطهارة،باب السابع في النجاسة واحكامها، زكريا ديوبند)
📖 وان كانت النجاسة المفهومة من المقام لا جرم لها قوله: فيغسل اي الخف قال في الذخيرة :والمختار ان يغسل ثلاث مرات ويترك في كل مرة حتى ينقطع التقاطر وتذهب النداوة ولا يشرط اللبس.....(شامي: ٥١١/١،كتاب الطهارة باب الانجاس ، زكريا ديوبند)
📖 غسل الثوب النجس في الطست فإنه يغسل الطست ثلاثا في كل مرة بعد عصر الثوب وفيها بمرة صلاة... يغسل الطست في الاول ثلاثا وفي الثانية مرتين وفي الثالثة مرة.....(البحر الرائق: ٣٨٥/١،كتاب الطهارة باب الانجاس ،دار الكتب العلمية)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟