الجواب:-روزہ کی حالت میں انجکشن گلوکوز اور خون چڑھانے سے روزہ فاسد نہیں ہوگا اس لیے کہ انجیکشن اور گلوکوز وغیرہ جو دوا خون وغیرہ بدن کے اندر پہنچائی جاتی ہے وہ اصل اور معتاد راستے سے نہیں پہنچائی جاتی بلکہ رگوں سے پہنچائی جاتی ہے اور روزہ فاسد ہونے کے لیے بدن کے راستوں سے معدن یا دماغ تک کسی چیز کا پہنچنا ضروری ہے-(فتاوی قاسمیہ:٤٨٠/١١)(فتاوى محموديه: ١٧٣/١٥-١٨٠)
📖 وما يدخل من فسام البدن من الدهن لا يفطر هكذا في شرح الجمع (كتاب الهندية:٢٦٦/١،زكريا ديوبند)
📖 قوله: أو أدهن أو احتجم أو اكتحل أو قبل أي لا يفطر لأن الادهان غير مناف للصوم لعدم وحود المفطر صورة ومعنى، والداخل من المام لا من المالك فلاينا فيه كما لو اغتسل بالماء البارد ووحد برده في كيده(البحر الرائق: ٤٧٦/٢،زكريا ديوبند)
📖 أو أدهن أو اكتحل او احتجم وان وحد طعمه في حلقه... لم يفطر في الشامي قال فى الشهر: لأن الموجود في حلقه أثر داخل من المام الذي هو خلل البدن والمفطر انما هو الداخل من المنافذ للاتفاق على أن من اغتسل في داء فوحد برده في باطنه أنه لا يفطر(شامي: ٣٦٦/٣-٣٦٧،زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟