الجواب:-شریعت اسلام میں طہارت اور پاکی کی بڑی اہمیت ہے اس لیے کہ نماز جیسی اہم ترین اسلامی عبادت کی صحت طہارت پر موقوف ہے اگر طہارت ہی نہ ہو تو یہ عبادت معتبر نہیں ہے چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نماز کی چابی طہارت ہے اور دوسری جگہ ارشاد ہے: کوئی نماز بغیر طہارت کے معتبر نہیں ہے، اور طہارت کی فضیلت بھی احادیث میں بہت ساری ہیں چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پاکی ادھا ایمان ہے نیز کلام پاک میں قبا کے باشندوں کی طہارت پسندی کی تعریف کی ہے اس میں ایسے لوگ رہتے ہیں جو پاک رہنے کو پسند کرتے ہیں اور اللہ تبارک و تعالی پاک رہنے والوں کو پسند کرتا ہے اور ایک دوسری جگہ میں ارشاد ربانی ہیں بےشک اللہ تعالی توبہ کرنے والوں کو اور گندگی سے بچنے والے کو پسند فرماتے ہیں-

📖 فيه رجال يحبون ان يتطهروان. والله يحب المتطهرين (سورة التوبة ،رقم الآية:١٨)

📖 عن ابن عمر رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لا تقبل صلاة بغير طهور ولا صدقة من علول (سنن الترمذي: ٥١/١ ،رقم الحديث: ١)

📖 ان الله يحب التوابين ويحب المتطهرين (سورة البقرة: رقم الآية:٢٢٢) عن ابي مالك الاشعري قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم الطهور شطر الايمان والحمد لله تملأ الميزان......(صحيح مسلم: ١٤/١، رقم الحديث: ٢٢٣، كتاب الطهارة، باب فضل الوضوء)

مزید متعلقہ سوالات